Awareness Seminar on National Thalassemia Prevention Day (8th November) at Fatima Jinnah Medical University, Lahore.

  • صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تھیلیسمیاء فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے تھیلسیمیاء سے بچاؤ کے قومی دن کے حوالہ سے منعقدہ آگاہی سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت۔
  • اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پرو فیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،ڈائریکٹر جنرل پنجاب تھیلیسیمیاء اینڈادرجنیٹک ڈس آرڈزپروینشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹرحسین جعفری،چیف ایگزیکٹوپنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق،ڈاکٹرعمران وحید،ڈاکٹریاسمین احسان،پروفیسرمنزہ اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدرصدر تھیلسیمیاء فیڈریشن آف پاکستان،پشاورسے ڈاکٹرفاروق شاہ،فاطمید سے ڈاکٹرفرحانہ،ڈاکٹرشعیب اسحاق ودیگرنے شرکت کی۔
  • آگاہی سیمینارمیں طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت بھی کی۔
  • آگاہی سیمینارمیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد،وائس چانسلر پروفیسرخالدمسعودگوندل،ڈاکٹرحسین جعفری اور لیفٹیننٹ جنرل(ر)معین الدین حیدرنے حاضرین سے خطاب کیا۔
  • صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکااظہارخیال۔
  • 1994میں بطورایسوسی ایٹ پروفیسر تھیلیسمیاء بارے آگاہی پھیلانے کا آغازکیا۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • ہرسال 8نومبرکوپورے پاکستان میں تھیلسیمیاء پروینشن ڈے منایاجاتاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • آج الحمداللہ پورے پاکستان میں تھیلسیمیاء بیماری بارے آگاہی پھیلائی جارہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • پاکستان میں تھیلیسمیاء بیماری بارے آگاہی پھیلانے کیلئے2001میں کے ٹوکے بیس کیمپ پرتھیسلیمیاء کے پانچ مریضوں کو لے کرگئے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • احتیاط ہمیشہ علاج سے بہترہوتی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • اب الحمداللہ پنجاب میں دنیاکاسب سے بڑاتھیسلیمیاء پروگرام چلارہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • اس زمانے میں جنرل (ر) صہیب نے تھیلسیمیاء بارے آگاہی پھیلانے میں بھی بنیادی کرداراداکیا۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • پنجاب میں تھیسلیمیاء بیماری کی روک تھام کیلئے تشخیص اور کونسلنگ کامیابی سے جاری ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • شادی سے پہلے تھیسلیمیاء کا ٹیسٹ لازمی قراردینے کیلئے قانون سازی بھی کررہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • پنجاب تھیلسیمیاء اینڈادرجنیٹک ڈس آرڈر پروینشن اینڈریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا کریڈٹ بھی ہماری حکومت کو ہی جاتاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • اس زمانے میں وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے تھیسلیمیاء کی آگاہی مہم کو بہت سپورٹ کیاتھا۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • اب پنجاب میں تھسیلیمیاء کی تشخیص پرمتعلقہ سارے خاندان کی سکریننگ کی جاتی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • پنجاب کے 36اضلاع میں تھیسلیمیاء سنٹرزموجودہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • پاکستان میں تھیسلیمیاء بیماری بارے معاشرے میں آگاہی پھیلانے میں ڈاکٹرحسین جعفری،ڈاکٹریاسمین احسان اور ڈاکٹرجویریہ کو بھی کریڈٹ جاتاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • اب بچوں کے نصاب میں تھیسلیمیاء بیماری بارے مضامین شامل کئے گئے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • تھیسلیمیاء بیماری سے متاثرہ بچے کے والدین بھی انتہائی تکلیف سے گزرتے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • گنگارام ہسپتال میں مدراینڈچائلڈ بلاک بننے کا بھی خواب جلدپوراہوجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • فاطمہ جناح میڈیکل کالج سے تعلیم حاصل کرنے پر ہمیشہ فخرمحسوس کرتی ہوں۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • پہلامڈوائفری کالج بھی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بنایاجارہاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
  • لیفٹیننٹ جنرل(ر)معین الدین حیدرکاحاضرین سے خطاب۔
  • ڈاکٹریاسمین راشدپنجاب میں تھیسلیمیاء بیماری سے متعلق معاشرے میں آگاہی پھیلانے میں کلیدی کرداراداکررہی ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل(ر)معین الدین حیدر۔
  • ہم تھیسلیمیاء کی بروقت تشخیص کے ذریعے مرض پرقابوپاسکتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل(ر)معین الدین حیدر۔
  • پوری دنیامیں بیماریوں پرتشخیص کے ذریعے ہی قابوپایاجارہاہے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر۔
  • وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرخالدمسعودگوندل کاحاضرین سے خطاب۔
  • تھیلسیمیاء بارے آگاہی سیمینارمیں خصوصی شرکت پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے شکرگزارہیں۔پروفیسرخالدمسعودگوندل۔
  • امریکہ سمیت مختلف ممالک سے آئے طبی ماہرین نے گنگارام ہسپتال میں تھیسلیمیاء پروگرام کو بہت سراہاہے۔پروفیسرخالدمسعودگوندل۔
  • پنجاب میں تھیلیسیمیاء بیماری کا دنیاکاسب سے بڑاپروگرام چلانا صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی تعمیری سوچ کی عکاسی ہے۔پروفیسرخالدمسعودگوندل۔
  • ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔پروفیسرخالدمسعودگوندل۔
  • ڈائریکٹر جنرل پنجاب تھیسلیمیاء اینڈادرجنیٹک ڈس آرڈرزپروینشن اینڈریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹرحسین جعفری کااظہارخیال۔
  • تھیلسیمیاء بیماری بارے آگاہی سیمینارمیں خصوصوی شرکت پرصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے مشکورہیں۔ڈاکٹرحسین جعفری۔
  • صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ذاتی کاوشوں کے باعث آج تھیسلیمیاپروگرام بہت ترقی کررہاہے۔ڈاکٹرحسین جعفری۔
  • انشاء اللہ جلد بین الاقوامی سطح کی جنیٹک لیب قائم کی جارہی ہے۔ڈاکٹرحسین جعفری۔
  • وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرخالدمسعودگوندل نے ہمیشہ تھیسلیمیاء پروگرام کی ترقی کیلئے بنیادی کرداراداکیاہے۔ڈاکٹرحسین جعفری۔
  • پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے تھسیلیمیاء بیماری کے مفت علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنے پرصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے مشکورہیں۔ڈاکٹرحسین جعفری۔